گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نادرا کی رجسٹریشن کاؤنٹر اور نادرا ای سہولت کا افتتاح ڈی جی محمد فہیم خان، چوہدری بلال باسط، باؤ منیر پشاوری اور حاجی ناصر محمود نے فیتہ کاٹ کر کیا

IMG_1534

گجرات( محمود اختر محمود) گجرا ت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر اور نادرا ای سہولت کاؤنٹر کی پر وقار افتتاحی تقریب گجرات چیمبر میں ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل RHO اسلام آبادمحمد فہیم خان ، صدر گجرات چیمبر باؤ محمد منیر پشاوری ، صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود اور ایڈوائزر چوہدری بلال باسط ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب سپین نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر میں ممبران گجرات چیمبر اور ان کی فیملیز کو نادرا کی سہولیات جیسے شناختی کارڈ ، ب فارم ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی ، شناختی کارڈ منسوخی اور دیگر نادرا کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔ جبکہ نادرا ای سہولت کاؤنٹر میں یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ، بائیو میٹرک تصدیق ،اراضی ایکارڈ فرد کا اجراء ،اسلحہ لائسنس فیس ، ایف بی آر ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن ، پی ایس ڈبلیو کا اجراء اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر اشفاق احمد رضی گروپ لیڈر،سینئر نائب صدر گجرات چیمبر فہد رفیق ، چوہدری علی حسن چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نادرا، ارشد جاوید، عابد حسین، راجہ آصف علی، سلام بٹ، عادل اشرف، راجہ انیس، غلام مصطفی، مہر عبدالرحمن، قیصر لطیف، رانا بلال ایگزیکٹو ممبران، ثوبان ظہیر بٹ، عامر نعمان، سکندر اشفاق رضی، چوہدری وحید الدین سابق صدور، عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن، محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل ، محمد خورشید ملک ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز آر ایچ او اسلام آباد،بلال سلیمی اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل،گوہر ایوب زونل ہیڈ نادرا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز گجرات ،چوہدری توصیف عبداللہ، حاجی اعظم شاہد، اشرف جنجوعہ، چوہدری عدیل الرحمن، مرزا الطاف بیگ سابق ایگزیکٹو ممبران، وقار ایوب بٹ چیئرمین ویزہ لیٹر کمیٹی کے ہمراہ طارق بلال ملک، اکرام افضل بٹ، خرم الطاف بھٹی،چوہدری توصیف عبداللہ، خان شبیر خان، مرزا ذیشان اشرف، علی انصر گھمن، نوید اقبال ہیرا، حاجی محمد زاہد، چوہدری احمد حسن مٹو، اسد بھٹی، علی مغل، عمر سہیل بھٹہ، سید آصف رضا نقوی، میاں احسان اللہ و دیگر ممبران کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے