مسلم لیگ ن اسپین کے نمائندہ وفد کا دورہ برطانیہ، بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

b7ce6c49-0456-43c7-bf65-0949baaba45f

راچڈیل(پ ر)سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود کی سربراہی میں مسلم لیگ لیگ ن سپین کے نمائندہ وفد نے بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سپین ایاز عباسی ، جیرونا کے صدر راجہ مشرف اور آزاد کشمیر چیپٹر کے ہیڈ سردار ارشد محمود اور مسلم لیگی زعماء شامل تھے۔ 

وفد نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے عہدے پر زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور بارسلونا آنے کی دعوت دی۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہے۔

 قبضہ کے خاتمے کیلئے عدالتوں کا قانون عمل میں آچکا ہے اب اسکا پھیلاؤ پنجاب تک وسیع کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے کا یورپ سے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہوچکا ہے۔ پارلیمان میں نمائیندگی اور کنونشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ انشااللہ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے