شر انگیز پروپیگنڈا کا تدارک کیا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی میڈیا اسٹرٹیجی پر اجلاس میں وفاق اور چاروں صوبوں سے پارٹی اور حکومتی مؤقف کی ترجمانی کیلئے ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں میڈیا میں نمائندگی کی صلاحیت رکھنے والے زیادہ سے زیادہ افراد کو ذمہ داریاں دینے کی ہدایت کی گئی۔

 ٹی وی پروگرامز کیلئے سینٹرلائزڈ میکنزم بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

بیانیے کی تشکیل، جعلی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے فوری تدارک کا طریقہ کار بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت میڈیا کے محاذ پر حکومت نہیں ریاست پاکستان پر یلغار جاری ہے، شر انگیز پروپیگنڈا کا تدارک جامع حکمت عملی سے کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے