نیوکلیئر انرجی سربراہ اجلاس، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
پہلا نیوکلیئر انرجی سربراہ اجلاس کل برسلز میں ہوگا، پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل لندن سے برسلز جائیں گے۔
وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔