اسپین،تولیدومیں تین مرد اور ایک عورت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے،موت کی وجہ کیا بنی؟

ڈاکٹر قمر فاروق

تولیدو:تولیدو میں ایک گھر کے اندر تین مرد اور ایک عورت مردہ حالت میں پائے گئے ،تمام افراد کی لاشیں تین کمروں میں الگ الگ موجود تھیں ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے ہوئیں،مردہ جاموں پر کسی قسم کے تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے،ان میں سے ایک کو مرے زیادہ دن ہوگئے اور جسم گلنے سڑنے لگا تھا 

لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے سرکاری وفد کے ذرائع نے تصدیق کی ہے،کہ مرنے والے ایک 46 سالہ ہسپانوی خاتون ہیں۔ ایک 56 سالہ ہسپانوی آدمی؛ ایک 58 سالہ شخص جو برطانیہ میں پیدا ہوا لیکن ہسپانوی شہریت کے رکھتا تھا اور رومانیہ کا ایک 64 سالہ شہری شامل ہیں،مزید تحقیق کے لئے فرانزک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ دیگر دو پوسٹ مارٹم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، 

تولیدو کے میئر کارلوس ویلزکوز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے "تکلیف دہ خبر” پر افسوس کا اظہار کیا ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے