آٹو گیٹ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب،گاڑیوں کی چیکنگ پر خصوصی رعایت دی جائے گی

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا:بارسلونا کے کاروباری زون میٹرو نمبر 2 کے اسٹاپ ورنیدہ میں “آٹو گیٹ ورکشاپ”کا افتتاح کردیا گیا،

افتتاحی تقریب میں معززین بارسلونا کی بڑی تعداد نے شرکت کی تلاوت قرآن مجید ،درود و سلام اور اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ سبحانہ تعالی رمضان کی بابرکت سعاتوں میں کاروبار میں برکت عطا فرمائے آمین 

،افتتاح میں شریک تمام مہمانوں کو افطار ڈنر دیا گیا،اس موقع پر آٹو

گیٹ ورکشاپ کی انتظامیہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری خوشی میں شریک ہوئے اور ہماری کامیابی کے کئے دعائیہ کلمات ادا کئے جس پر ہم آپ دوستوں کے انتہائی مشکور ہیں 

ورکشاپ کے ڈائریکٹر غلام صابر نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیورز،وی ٹی سی ڈرائیورز کے لئے خصوصی رعایت دی جائے گی،گاڑیوں کی کمپیوٹرچیکنگ کی جائے گی،گاڑیوں کا ہرقسم کا کام انتہائی ماہرانہ انداز میں کیا جائے گا 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے