سماجی تنظیم توت راوال کے زیراہتمام رامبلہ راوال پر افطار پاپولر،مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے افراد کی شرکت

ڈاکٹر قمر فاروق


بارسلونا:بارسلونا سیوتات بیا کی معروف سماجی تنظیم توت راوال کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح اس سال بھی رامبلہ راوال پر افطار پاپولر کا اہتمام کیا گیا

 جس میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شرکت کی،افطار پاپولر کا آغاز ماجدہ خاتون نے کیا تقریب کا موضوع پانی کی اہمیت وافادیت رکھا گیا تھا جسے کولمبیا کے پادری الفریڈو فیرو نے مفصل بیان کیا

 اس موضوع کو آٹھ مختلف زبانوں میں بیان کیا گیا جس میں کاتالان، عربی، بنگلہ، امیزک ، اردو، ٹیگال، ہندی اور ہسپانوی شامل ہیں ،

ضلع Ciutat Vella کے کونسلر، Albert Batlle، اور

Catalonia کے جنرالیتات کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل، Carles Armengol نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

آذان مغرب دی گئی اور تمام افراد نے روزہ افطار کیا دیگر مذاہب کے لوگ بھی احتراما روزہ افطاری میں شریک ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے