پاکستانی قونصل بارسلونا میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی،پاکستانی کمیونٹی کی شرکت
23 مارچ یوم تجدید عہد کے موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان مراد علی وزیر کے زیر صدارت قونصل خانہ بارسلونا میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی سیاست دانوں نے شرکت کی
پروقار تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء باادب کھڑے رہے
قونصل جنرل مراد علی وزیر نے حاضرین تک صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پیغام اردو میں پڑھ کر سنایا
پیغام میں اس امر پر زور دیا کہ اس دن کو مناتے ہوئے، قائدِاعظم محمد علی جناح کے بتائے گئے اصولوں، اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اس دن کی مناسبت سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا۔حاضرین محفل نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کا وجود بنایا تھا آج وہ طاقتور ترین ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔
قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں مقامی اسپانس سیاسدانوں کو پاکستان کی جغرافیائی حدود اور پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں اور پاکستان کی ثقافت پر بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج مجھے بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے میں آئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے اس موقع پر انہوں نے قونصل خانہ میں اپنی ایک سالہ کارکردگی بیان کی جس میں انہوں نے مسائل کے حال کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو پیش کی گئی خدمات کو مفصل بیان کیا۔
تقریب کے اختتام پر قونصل خانہ کی جانب سے مقامی خاتون سوسانا اور مرد خوسے ماریا سالا ،ارنست اور دیگر کو سندھی اجرک اور ٹوپیاں پہنائی گئیں
اس موقع پر پاکستان ڈے کے عنوان سے بنائی گئی دستاویزی فلم دکھائی گئی اور ملی نغمات سنائے گئے جس پر تقریب پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔