پی ٹی آئی کے اچھے منصوبے جاری رکھیں گے، کیپٹن (ر) صفدر

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اچھے منصوبے جاری رکھیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اچھے منصوبے بھی جاری رکھیں گے۔ چاہتے ہیں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر مقام ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دس سالوں میں میں جو نہ ہوسکا وہ ہم ایک سال میں کریں گے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ شہباز شریف نے بونیر ٹنل پراجیکٹ کےلیے 30 ارب روپے دیے تھے۔ 30 ارب روپے کا یہ پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر 10 ارب روپے کا پل بن رہا ہے، 25 کلومیٹر کا روڈ تعمیر کیا جائے گا جو ٹنل کے ساتھ ملے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے اس ٹنل کے ذریعے مل جائے گا۔ بونیر ٹنل کا فائدہ مانسہرہ، طورغر، بٹگرام، بونیر، سوات اور مردان کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے