بارسلونا میں پچاس سال پرانا ونڈسر اسٹور  بند ہو گیا

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا:اچھے معیار کی کلاسک شرٹس میں مہارت رکھنے والا ونڈسر اسٹور 50سال بعد بارسلونا میں بند ہو گیا 

 حالیہ مہینوں میں بارسلونا برانڈڈ کاروباروں کی بڑے پیمانے پربندش کا سامنا کر رہا ہے جس کا بارسلونا کے باشندے اسۓورز کے بند ہونے کے نقصان پر افسوس کررہے ہیں 

 ونڈسر اسٹور Rambla Catalunya پر معیاری قمیضوں اور لباس کے لیے ایک کلاسک اسٹور کی پہچان رکھتاہے۔

اسٹور کی بندش کی وجہ مالک کی ریٹائرمنٹ ہے جس کی عمر 83 سال ہے۔ اسٹور پر اعلان چسپاں کیا گیا ہےکہ دو ماہ میں بند ہو جائے گا اور مصنوعات کلیئرنس پر ہیں۔

ونڈسر کی بندش رامبلا پر Xancó شرٹ اسٹور کی بندش کے علاوہ ہے، جو بارسلونا میں 200 سال کی تاریخ کے بعد 2019 میں بند ہوا تھا۔ حالیہ ہفتوں میں بند ہونے والے کاروباروں کی ایک لمبی فہرست بھی ہے، جیسے Calzados Cubedo، Zapatería Casas، Casa Gallofré یا Bar Nino۔ بہت سارے کاروبار یہاں بند ہو رہے ہیں وہاں پر ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ 40 سال سے زیادہ پرانی بیکری، فارن دی لا ویلا، پڑوسیوں کے متحرک ہونے کی بدولت بند ہونے سے بچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے