فیڈریشن ، تنظیم سازی کی تعریف اور دیار غیر میں اس کی اہمیت و مقاصد ، ( اسپین میں فیڈریشنز کا کردار )تحریر۔۔عاطف منیر

سب سے پہلے ہمارے لیے تنظیم سازی کا مطلب سمجھنا اہم ہے۔
” تنظیم سازی ایسا طریقہ کار ہے جو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک مربوط نظام کے تحت مل جل کر کام انجام دیا جاتا ہے ، یعنی تنظیم سازی کے معنی انفرادی کو اجتماعیت کی شکل دے کر ترقی کے رشتے سے منسلک کرنا ہے۔ "
تنظیم سازی میں منصوبہ بندی ایک بنیادی اساس ہے۔ منصوبہ بندی سے مراد ایسے امور کا خاکہ تیار کرنا ہوتا ہے جس کو انجام دینا ہو اور ان طریقوں کو معلوم کرنا ہے جس سے مطلوبہ مقاصد حاصل ہو سکیں۔ منصوبہ بندی میں بنیادی طور پر حصول مقاصد کے حوالے سے یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے ، کون کرے گا ، کیسے کرے گا، کب اور کہاں کرنا ہے؟ اس میں ان امور کو طے کیا جاتا ہے۔بیرون ممالک( خصوصا یورپ ) میں غیر ملکیوں کی طرف سے فیڈریشنز یا تنظیم سازی کا بنیادی مقصد وہاں پر رہنے والے اپنے ہم وطنوں کے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔اسی طرح ( بارسلونا ، اسپین ) میں بھی ہم وطنوں کی مختلف تنظیمیں یہاں پر مقیم اپنے ہم وطنوں کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں۔ بلاشبہ ان کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے کیونکہ ان تنظیمیں میں افراد اپنا پیسہ ، وقت لگا کر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔کچھ تنظیم یا فیڈریشن تو نہ صرف مقامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے وطن کی ثقافت کو بھی اجاگر رکھنے کے لیے پروگرامات کرتے رہتے ہیں۔یوں بھی کہہ جا سکتا ہے ایسی تنظیمیں کمیونٹی کے لیے وطن کی ثقافت کے ساتھ مقامی حکومتی جماعتوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔
✍️..اسپین میں کمیونٹی کے بہت سارے مسائل ہیں اور جب بھی فیڈریشنز کی بات ہوتی ہے تو یہاں رہنے والے اکثر افراد ان مسائل کے حوالے سے ان فیڈریشنز سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سوالات ، تنقید، طنز کرتے ہیں۔
مگر ہمارے لیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ جہاں ہم رہتے ہیں اس ملک میں مسائل کے حل کے کیا طریقہ کار ہیں اور فیڈریشنز ان مسائل کے حل کے لیے کیا کچھ کر سکتی ہیں؟
( ویسے تو افراد سوشل میڈیا یا دوسرے پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوے فیڈریشنز پر طنزیہ تنقید کے ساتھ مسائل کا حوالہ دیکر پوچھتے ہیں فلاں تنظیم یا فیڈریشن نے اس حوالے سے کیا کیا ؟ )
فیڈریشنز ان مسائل کے لیے کیا کر کچھ کر سکتی ہیں اس بات کو سمجھنے کے لیے افراد کی جانب سے پوچھے جانے والے عموما سوالات میں سے ایک سوال لیتے ہیں۔
پدرون padrón کیونکہ اسپین میں ڈاکومنٹس کے حصول کا پہلا قدم خود کو سپین میں رجسٹر کروانا ہوتا ہے۔ افراد اکثر پوچھتے ہیں اس حوالے سے فلاں تنظیم نے کیا کیا ؟
اب اس مسلہ کے لیے کیا کسی بھی تنظیم کا سربراہ یا اس کے ممبران کسی رجسٹریشن اپنے مکان پر کروانے سے تو رہے ۔۔ اس کے لیے بارسلونا میں padrón sin domicilio کا قانون موجود ہے اس سے فائدہ اٹھائیں۔۔یا اس مسلہ کو حل کروانے کے لیے تجاویز دیں۔
کنٹریکٹ کے حوالے سے بھی فیڈریشنز متعلقہ اتھارٹی تک اپنی آواز ہی پہنچا سکتی ہیں۔ تنظیموں نے یہ کام کیا بھی ہے۔ ایک تنظیم کے حوالے سے میں بھی جانتا ہوں جس نے اس مسلے کے حل کے لیے متعلقہ آحکام کو تجاویز بھی دیں تھی اور متعلقہ احکام نے ان تجاویز کو سراہا بھی تھا۔۔
برحال اسپین میں رجسٹرڈ غیر ملکی تنظیموں نے بہت سارے مسائل کے حوالے سے کام کیے ہیں۔
اللہ تعالٰی انفرادی یا اجتماعی طور پر کمیونٹی کے حوالے سے کام کرنیوالوں کو سلامت رکھے اور جزاے خیر عطا فرماے۔۔ امین
ضرورت اس امر کی ہے کے کمیونٹی کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے انفرادیت کو اجتماعیت میں تبدیل کیا جاے اور اس کے لیے اپنے انفرادی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑا جاے۔۔
فرد قائم ربطِ ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں
یاد رکھیں اس کے لیے اہم ہے اپنے رویوں میں لچک پیدا کی جاے۔۔لچک دار رویہ نہ صرف انسان کو مختلف حالات سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔بلکہ یہ زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی کے دروازے بھی کھولتا ہے