صدر پاک فیڈریشن اسپین فیض اللہ ساہی نے ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کردیا

بارسلونا(پ ر)پاک فیڈریشن اسپین کے نو منتخب صدر فیض اللہ ساہی نے پاک فیڈریشن اسپین کی ایگزیکٹو کا اعلان کردیا
سینئر نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق
جنرل سیکرٹری طاہر رفیع
خزانچی پرویز اختر جانی
ترجمان جاوید مغل
میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹرقمرفاروق
ہونگے۔اس موقع پر فیض اللہ ساہی نے حافظ احمد خان سے درخواست کی کہ جلد اجلاس بلائیں تاکہ نئے اسپیکر کا انتخاب ہوسکے اور 2025کا فیڈریشن کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔صدر فیڈریشن فیض اللہ ساہی نے کہا کہ یہ ایگزیکٹو اس وقت تک عارضی ہے جبکہ تک سپریم کونسل اس کی منظوری نہیں دے دیتی ۔

صدر پاک فیڈریشن اسپین فیض اللہ ساہی نے ایگزیکٹو کا اعلان چوہدری حاجی نوید وڑائچ،راجہ مختار احمد سونی،افضال احمد بیدار،ایاز محمود عباسی،فخر عباس،چوہدری اشتیاق حسین کی موجودگی میں کیا اور ہر اعلان پر تائید حاصل کی