ملکی تاجر بھارت سے تجارت کی بحالی چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاجر چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں 16 ماہ کی حکومت ملک کو صرف دیوالیہ ہونے سے بچانے کےلیے تھی اور پی ڈی ایم نے اپنا عہد خوب نبھایا۔

وزیر خارجہ نے پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے کہہ کر گئی تھی کہ بارودی سرنگیں بچھا کر جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی 24سویں معیشت کو 47ویں معیشت بنانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ یہ لوگ مہنگائی اور پالیسی ریٹ کو آسمان پر لے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی سفیر اگر بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی درخواست کرتے ہیں تو فیصلہ عدالت کرے گی حکومت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹویٹر کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کےلیے کردار ادا کروں گا، مسائل سوشل میڈیا کے غیر ذمے دارانہ استعمال کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ لندن میں سیاسی و کاروباری افراد سے ملاقات میں بھی ٹویٹر کا مسئلہ زیر بحث آیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سوئچ آن سوئچ آف نہیں ہے، یہ حکومت میں سیاسی تبدیلی ہے، ایسا نہیں کہ حکومت آئے اور سوئچ آف کرتے ہی سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں، وقت لگتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے منشور میں اگلے 5 سال کےلیے معیشت کا روڈ میپ دیا ہے، ہماری تاریخ ہے 2013 تا 2017 کی، ہم نے پاکستان کو 24ویں ویں معیشت بنوایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے روڈ میپ دیا ہے کوشش ہوگی دسمبر 2025 تک مہنگائی کو 10 فیصد تک لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے