وزیراعظم کی ہندو برادری کو ہولی پر مبارکباد

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی پر مبارکباد دی ہے۔

ہندو برادری کے لیے ہولی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا خصوصاً پاکستان میں ہندو برادری کو رنگوں کا یہ  تہوار مبارک ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فخر ہے پاکستان مختلف عقائد، نسلوں، ثقافتوں اور زبانوں کاحسین امتزاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے موسم بہار کی آمد ہم سب کے لیے نئی شروعات، امید اور خوشی کا پیام ثابت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے