سفید پوش طبقے کیلئے حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ منہگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق میکنزم بنائیں گے، سفید پوش طبقے کی سہولت کےلیے وفاقی حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مزار قائد پر حاضری کے بعدیوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء کی قیمتوں کاجائزہ لیا۔

ان مواقع پر میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے کہا کہ  پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،  معاشی اشاریوں کو بلندی کی جانب لے کر جانا ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال نے یہ بھی کہا کہ مزار قائد آکر ہمیں پاکستان کے لیے قربانیوں کا احساس ہوتا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم اور دیگر جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں، پیپلز پارٹی نے حکومت کے تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کو فائدہ مل رہا ہے، ان کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے