جو چیزیں کرنی ہیں اپنے لیے کرنی ہیں، آئی ایم ایف کیلئے نہیں، مصدق ملک

مصدق ملک : فوٹو فائل

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا  کہنا ہے کہ جو چیزیں ہمیں کرنی ہیں اپنے لیے کرنی ہیں، آئی ایم ایف کیلئےنہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کیلئے اقدامات کرنے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم  نے کہا کہ  توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ روکنا ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ریلیف ملنے سے امور چلانے میں آسانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے