عظمیٰ کاردار کا ایک مرتبہ پھر کلب انتظامیہ پر زیورات چرانے کا الزام

عظمیٰ کاردار : فوٹو فائل

رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے ایک مرتبہ پھر کلب انتظامیہ پر زیورات چوری کا الزام عائد کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ کاردار نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کلب سے میرے زیورات چوری ہوئے، برآمد کروائے جائیں، کلب کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں، انتظامیہ ذمہ دار ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صدر ماڈل ٹاؤن کلب چوری کے ذمہ دار ہیں، وہ اپنی گردن بچانے کیلئے چوروں کی حمایت کر رہے ہیں۔ کلب کے متعدد ممبرز نے چوریوں کی شکایت کی، انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کے ساتھ چوری کی مبینہ واردات 21 مارچ کی شام ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے