لاہور میں گردے فروخت کرنے والے گینگ میں شامل 6 ملزمان گرفتار

علامتی تصویر۔

ایس پی اقبال ٹاؤن لاہور اخلاق اللّٰه تارڑ نے کہا ہے کہ گردے فروخت کرنے والے گینگ میں شامل 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان 50 افراد کے گردے نکلوا کر فروخت کر چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان پرویز اور ندیم اپنے گردے بھی بیچ چکے ہیں۔ ایس پی اخلاق تارڑ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے بوٹا اور پرویز دونوں بھائی ہیں۔

جبکہ ملزم رؤف نجی اسپتال کا ملازم ہے اور گردے نکلوانے والوں سے ڈیل کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے