ایران سے گیس خریداری پر مصدق ملک نے کیا کہا؟
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایران سے گیس خریداری کے معاملے موقف بیان کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے بات کی ہے کہ کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔
اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے بارڈر تک لاچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ایران بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے اوپر جرمانہ بھی ڈال سکتا ہے۔