ریو ڈی جنیرو میں شکیرا کے کنسرٹ کا اسٹیج لگاتے ہوئے مزدور ہلاک
Screenshot
شکیرا کے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے کنسرٹ کی تیاری کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک 28 سالہ مزدور جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ نوجوان اسٹیج کی تنصیب پر کام کر رہا تھا کہ اچانک ایک بھاری اسٹرکچر گر گیا، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگیں بری طرح کچل گئیں۔
گواہوں کے مطابق حادثہ ایک لفٹنگ سسٹم کے دوران پیش آیا، جہاں مزدور کو شدید چوٹیں آئیں۔ ساتھی کارکنوں نے فوری طور پر اسے نکالا اور ابتدائی طبی امداد دی، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ کنسرٹ ہفتہ کے روز Copacabana Beach پر منعقد ہونا ہے، جہاں تقریباً 20 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔
ریو ڈی جنیرو کی انتظامیہ اس میگا ایونٹ کی تیاریاں کر رہی ہے، جسے مفت کنسرٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔