بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدلیہ کی آزادی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ انکی جماعت قیدی نمبر 804 کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کےلیے ریلی نکالے گی۔
راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی لیڈر شپ اور وکلاء کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ایسا کیسے ممکن ہے ججوں کے گھروں میں کیمرے لگائے جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اتوار کے دن پشاور میں عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی کےلیے ریلی نکالیں گے۔ عدلیہ کی آزادی کےلیے ریلی کی ہدایت بانی پی ٹی آئی نے کی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم جلد بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے، خط میں لکھیں گے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔