وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیے۔
شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے بجائے پولیس اہلکار خود ہی پتنگ اڑانے لگے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔