گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس آپریشن میں بازیاب مغوی اپنے گاؤں پہنچ گیا
کچے کے ڈاکوؤں کی قید سے رہا ہونے والا مغوی واپس اپنے شہر بورے والا پہنچ گیا، ریلوے اسٹیشن پر گھر والے ہار پھول لے کر پہنچ گئے۔
گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس آپریشن میں بازیاب ہونے والا مغوی اپنے گاؤں پہنچ گیا۔ نواحی گاؤں 283 ای بی کا علی رضا بذریعہ ٹرین گگو منڈی اسٹیشن پہنچا تو اس کے خاندان کے افراد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
ڈاکوؤں کے تشدد سے مغوی کی جسمانی حالت کافی خراب ہے، علی رضا کو 10 مارچ کو گھوٹکی میں تھانہ سرحد کے علاقہ مل موڑ سے اغواء کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے مغوی کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
گزشتہ شب پولیس نے آپریشن میں مغوی کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کروایا تھا۔