سیرت النبی ﷺ کانفرنس،نسل نو اور والدین کی ذمہ داری کے موضوع پر صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

c91e1c89-0867-4de7-b98e-2c324c0731ec

بارسلونا(پ ر)منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے زیرِاہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شاندار انعقاد یکم فروری 2025 بروز ہفتہ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا گیا۔ اس روحانی و علمی محفل میں خصوصی خطاب صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے فرمایا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری مدثر حفیظ صاحب نے حاصل کی۔ جس کے بعد حافظ محمد عاطف،  قدیر احمد خان، و دیگر ثناخواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ 

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی ولادت کے مبارک مہینے کی مناسبت سے محمد قدیر احمد خان صاحب نے تحریکی ترانہ بھی پیش کیا جو سامعین کے دلوں کو شیخ الاسلام کی تحریک کے پیغام سے مزید جِلا بخشنے کا ذریعہ بنا۔

اس موقع پر منہاج سسٹرز اوسپیتالیت کی جنرل سیکرٹری محترمہ نور فاطمہ اور منہاج ویمن لیگ سے محترمہ عندلیب شریف نے بھی اظہارِ خیال کیا، جس میں انہوں نے خواتین اور نوجوان نسل کی تربیت کے حوالے سے منہاج القرآن کے کردار کو اجاگر کیا اور حاضرین کو فکری و عملی اصلاح کی جانب راغب کیا۔

حسنات مصطفی ھاشمی سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، محمد اقبال چوہدری نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، ظل حسن صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ اداء کیا۔

محترم بلال اوپل صدر منہاج یورپین کونسل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم منہاج القرآن کی ساتھ وابستہ ہو کر ہی آئندہ نسل کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

محترم المقام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں ادب کو اپنی گفتگو کا مرکز و محور بنایا اور سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نسل نو کی تربیت میں والدین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصاً ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ قرار دیا اور عورت کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اولاد کے اخلاق و کردار کی تعمیر میں والدین کی تربیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اور اگر والدین اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر ادا کریں تو ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ ان کا خطاب قرآن و حدیث کی روشنی میں والدین کے فرائض، بچوں کی اسلامی تربیت اور جدید دور میں درپیش چیلنجز جیسے موضوعات کا احاطہ کرتا رہا، جسے سامعین نے انتہائی توجہ اور محبت کے ساتھ سنا اور علمی و روحانی فیض حاصل کیا۔

اس بابرکت موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فکری خدمات کے اعتراف اور تحریکِ منہاج القرآن کے پیغام کو عام کرنے کی غرض سے اُن کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں کارکنان اور شرکاء نے بھرپور شرکت کی اور اس تحریک سے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔ اس دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکنان سے ملاقات بھی کی، ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں آئندہ کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

اس عظیم الشان کانفرنس کی نظامت کے فرائض علامہ مفتی محمد اعجاز قادری، حافظ موسیٰ، اور نوید احمد اندلسی نے انتہائی خوبصورتی اور متانت کے ساتھ انجام دیے۔

کانفرنس میں لارڈ نذیر احمد صاحب نے خصوصی شرکت اور گفتگو بھی کی۔

یہ کانفرنس بارسلونا میں مقیم مسلم کمیونٹی کے لیے ایک روحانی اور فکری نشست ثابت ہوئی، جس میں والدین، نوجوانوں، خواتین، اور اسکالرز نے

بھرپور شرکت کی۔ یہ کانفرنس اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ منہاج القرآن

دنیا بھر میں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو عام کرنے، اسلامی تعلیمات کے فروغ، اور نوجوان نسل کی علمی و فکری رہنمائی میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مبارک محفل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے