ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرکا پروگرام،لارڈ نذیر احمد کی خصوصی شرکت

IMG_2724

بارسلونا(دوست نیوز)ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے پروگرام کا مقامی ہال میں انعقاد کیا،جس کے مہمان خصوصی لارڈ نذیر احمد تھے جو پروگرام میں خصوصی شرکت کے لئے برطانیہ سے تشریف لائی۔یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کشمیر اور پاکستان کے پرچم لہراتے پاکستان زندہ باد،پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ اور کشمیر بنے گا پاکستان کے ہر جوش نعرے لگاتے رہے

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی،ہدیہ نعت مظہر حسین راجہ اور قدیراے خان نے پیش کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض شاہد احمد شاہد نے سرانجام دئیے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام سے لارڈ نذیر احمد،راجہ مختاراحمد سونی،فیض اللہ ساہی،حافظ عبدالرزاق صادق ،راجہ نامدار اقبال خان ایڈووکیٹ ، چوہدری طارق جمال گجر،ملک محمد شریف،محمد شفیق تبسم اور پاکستان قونصل خانہ بارسلونا کے ایمگیریشن آفیسروحید الرحمن خٹک نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا آئیں! اس بار مل کر ان کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جو بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ظلم کے سائے میں جی رہے ہیں‘۔

ہم دنیا بھر کے تمام کشمیریوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں۔

صدر پاک فیڈریشن اسپین فیض اللہ ساہی نے اپنے خطاب میں کہا میں اپنی طرف سے اورپاک فیڈریشن اسپین بارسلونا کی طرف سے بلکہ پاک فیڈریشن اسپین کے ایک ادنا خادم کی حیثیت سے اپنے کشمیری بھائیوں کو یوم یکجہتی کے موقع پر بہت زیادہ اپنی ہمدردی اپنی قوم کی ہمدردی پیش کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جائے گا ہم پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے شانہ بشانہ جد و جہد آزادی میں شریک رہیں گے اور یہ بھی مجھے یقین ہے بلکہ کامل یقین ہے کہ کشمیریوں کا ایک قطرہ بھی خون کا رائگاں نہیں جائے گا یہ شہیدوں کی دھرتی ہے اور اسے غاصب سامراج نے پچھلے 70 سال سے طاقت و تاراج کیا ہوا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں فوجیوں کے بوٹوں کے نیچے کشمیر کے نونہلان کو کچلا جا رہا ہے لیکن قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کشمیرآزاد ہوگا انشاءاللہ ایک دن کشمیر آزاد ہوگا ہم ہر لحاظ سے اپنے کشمیری بھائیوں کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے تعاون، اپنی جد و جہد، اپنی ہمدردی اور دعائیں کو مرکز ہونے کی یقین دہانی کراتے ہیں،آخر میں ان بہادروں اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے اوورسیز پاکستانیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں،ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار سونی گزشتہ دو دہائیوں سے کشمیری عوام کے دکھ اور درد کو ناصرف خود محسوس کررہے ہیں بلکہ حکمرانوں کو بھی محسوس کرا رہے ہیں،

ملک محمد شریف،راجہ نامدار اقبال خان اور جتنے بھی کشمیری رہنما ہیں ان سب کی محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں 

ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار احمد سونی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاکستان ہے تو ہم ہیں ہمیں پاکستان کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہئیے،پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیرآزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے پاکستانی ہوں اور بعد میں کشمیری ہوں ،انہوں نے نوجوانوں کو آگے آنے کا کہا کہ وہ جدید ذرائع استعمال کرکے کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں 

برطانیہ سے خصوصی طور پر یوم یکجہتی کشمیر میں شرکت کے کئے تشریف لائے مہمان خصوصی لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا جتنے مقررین یہاں پہ آئے ہیں میں آپ کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں پاکستان ہے تو مسئلہ کشمیر بھی ہے اور ہم بھی ہیں، ہماری پہچان بھی ہے absolute no doubt whatsoever لیکن پاکستان کی جو سیاسی پارٹیز ہیں وہ مسئلہ کشمیر کو صرف اپنے الیکشن اور اپنی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال نہ کریں بلکہ دل سے بھی کریں اور پھر ساتھ مل کے جو کشمیریوں کے حقوق ہیں اس کی بات کریں مثلاجو لائن آف کنٹرول ہے اس کو کھولنے کے لیے کام کریں ہمارے طالب علم ہیں اس کے علاوہ عوام کا عوام کے ساتھ رابطہ  بہت ضروری ہے

اس سے قبل لارڈ نذیر احمد کے بارسلونا پہنچنے پرپاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات صدرپاک فیڈریشن اسپین فیض اللہ ساہی ،پرویز اختر جانی۔فنانس سیکرٹری پاک فیڈریشن اسپین،ضمیر بھٹی،چوہدری حاجی نوید وڑائچ ،چوہدری اصغر ساہی، ڈاکٹر قمرفاروق اور دیگر نے  پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے