پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیراہتمام 14اپریل کو بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام مورخہ 14 اپریل بروز اتوار بوقت سہہ پہر 3 بجے تا 6 بجے بمقام پلاسہ اونیورسیتات تا پلاسہ کاتالونیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان،پی ٹی آئی کی دیگر قیادت،پارٹی ورکرز کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے خلاف ان مقدمات سے فوری رہائی،پاکستان میں جمہوریت کی بحالی،پی ٹی آئی کے 8 فروری کے الیکشن میں ڈاکے سے چرائے گے مینڈیٹ کی واپسی،پاکستان میں عدلیہ،صحافت،عام پاکستانیوں کے جمہوری و آئینی حقوق کی بحالی اور جاری ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے ایک احتجاجی ریلی جس کا اختتام پلاسہ کاتالونیا میں ہو گا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکتبہ فکر کے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی فیملی و دوست احباب کے ہمراہ اس ریلی میں شامل ہو کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں-