فاطمیہ فاؤنڈیشن بارسلونا میں مجالس و ماتم اور تابوت مولا علی علیہ السلام  نکالا گیا

بارسلونا:شہادت مولا ئے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر پر فاطمیہ فاؤنڈیشن بارسلونا اسپین میں مجالس و ماتم اور تابوت مولا علی علیہ السلام  نکالا گیا مجلس سے مولانا سید اصغر مہدی نے مولائے کائنات کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولا علی بعداز پیغمبر اکرم (ص) افضل ترین مخلوق خدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علی کو مکہ معظمہ میں ولادت پانے اور نبى اکرم (ص) کی آغوش میں پروان چڑنے کا امتیاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولا  کائنات نمونہ انسان کامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام علی نے اپنی پوری زندگی اسلام کے آفاقی مشن اور رسالتمآب (ص) کے فرمودات کو پھىلانے کیلئے وقف کی تھی اور تادم آخر اسلام کی سربلندی اور قیام نظام عدل کےلئے کوشاں رهے۔ انہوں نے کہا امام علی کی حکومت عدل و انصاف پر مبنی ایک ایسی مثالی حکومت تھی جس کی تائىد ۱۴۰۰ سال بعد اقوام متحدہ نے بھى کى۔ آغا سید ہادی نے کہا موجودہ دور میں جب انسانی اقدار کا فقدان ہر سو پایا جاتا ہے اور ناانصافی، ظلم و جبر کا دور دورہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام عالم حضرت علی کے فرمودات و سفارشات پر عمل پیرا ہو۔ نے کہا کہ مولا علیؑ رسول اکرم ؐ کے سیرت و کردار کے کامل نمونہ  تھے۔علیؑ کعبۃ اللہ میں متولد ہوئے اور مہراب مسجد میں درجہ شہادت پر فائض ہوئے۔پیغمبر اکرم ؐ کی آغوش میں تربیت اور سرپرستی میں پروان چڑھے۔عالم بشریت میں سے کسی بھی فرد کو ایسی سعادت اور اعزاز حاصل نہیں ہو سکا۔اسلام کی ترویج اور تحفظ میں علیؑ کے غیر معمولی کردار اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک علیؑ کی عظمت و منزلت کے تناظر میں رسول اکرامؐ نے علی کی محبت کو ایمان اور علیؑ سے نفرت کو نفاق کی نشانی قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ علیؑ زہد و تقویٰ،علم و عرفان،شجاعت و سخاوت،کشف و کرامات کے پیکر تھے۔نبی اکرمؐ کے بعد علی سے بڑھ  کر کوئی بھی شخضیت بزرگ و برتر نہیں تاہم علیؑ کو خود جس پر فخر تھا وہ حضورؐ کی اطاعت و فرما برداری اور نصرت وحمایت کا جذبہ و کردار و عمل تھا

فاطمیہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اسپین کے زیر اہتمام میشم علی مومن کی جانب سے مجلس عزا بسلسلہ شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا
‎ آخر میں ماتم داری بھی ہوئی اور افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا‎نظامت کے فرائض عامر ریاض نے ادا کئے

  مجلس کے اختتام پر جلوس شبیہہ تابوت بھى بر آمد ہوا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے