فاطمیہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اسپین کے زیر اہتمام مجلس عزا بسلسلہ شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا انعقاد
بارسلونا:فاطمیہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اسپین کے زیر اہتمام سید سبطین حسین شیرازی کی جانب سے پہلی مجلس عزا بسلسلہ شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا
جس سے سید مولانا اصغر مہدی اورخطیب آل محمد مولانا سید ضیغم عباس نقوی نے شہادتِ مولا علی علیہ السلام پر بیان کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ
اس دنیا میں انسان کے آنے کا مقصد اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی ہے۔ جو لوگ اس جہاں میں اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں، وہی حقیقت میں کامیاب ہیں۔ تخلیق آدم علیہ السلام سے آج تک، جتنے بھی توحید پرست اس دنیا میں آئے وہ آخرت کی زندگی کی کامیابی کی امید لیے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام تاریخ انسانی کی واحد شخصیت ہیں جو اپنی زندگی میں ہی خدائے بزرگ و برتر کی قسم کھا کر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔مشکل کشا مولا علیؑ کی ایک اور انفرادیت یہ بھی ہے کہ آپ کی ولادت خانہ کعبہ میں اور شہادت خانہ خدا یعنی مسجد میں ہوئی تھی۔
آپ علیہ السلام کی شہادت کے حوالہ سے کہا کہ 19رمضان المبارک حضرت علی نے رکعت اول کے سجدہ اول سے سر کو اٹھایا اسی وقت ابن ملجم نے ضربہ شمشیر سے آپ کے سر مبارک پر وار کیا۔آپ شدید زخمی ہوئے 19 رمضان: رب کعبہ کی قسم علیؑ کامیاب ہوگیا
مجلس کے اختتام پر تمام مومنین کو افطاری کرائی گئی