غیر قانونی طریقہ سے یورپ جاتے ہوئے پاکستانی جوڑا چار بچوں سمیت جاں بحق
غیر قانونی طریقہ سے یورپ جاتے ہوئے پاکستانی جوڑا چار بچوں سمیت خطرناک سمندری سفر میں جاں بحق ,پاکستان کے بدقسمت خاندان کی کہانی جو بہتر زندگی کا خواب پورا کرنے کی کوشش میں ترکیہ کے سمندر میں بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔جنہیں پھر اپنے وطن کی مٹی بھی نصیب نہ ہوسکی
سید علی آغا اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ انسانی سمگلروں کی مدد سے کشتی میں بیٹھ کر بہتر زندگی کا خواب لیے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے، لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بدقسمت خاندان کی زندگی کا سفر ختم ہو گیا۔15
مارچ کی صبح ان کی کشتی ترکیہ کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ میں طوفان کے باعث الٹ گئی،کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سید علی آغا اور ان کے خاندان سمیت اس کشتی پر درجنوں افراد سوار تھے۔