چوہدری امتیاز لوراں کی میزبانی میں اپنے اہل وطن کے اعزاز میں اوپن افطار ڈنرجلسہ عام بن گیا
بارسلونا/پاکستانی کمیونٹی اسپین کے قائد چوہدری امتیاز لوراں کی جانب سے اپنے اہل وطن کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ پر اوپن افطار ڈنرجلسہ عام بن گیا،کمیونٹی کے ہرمکتب فکر کے سینکڑوں افراد کی شرکت،جس میں مہمان خاص چوہدری مونس الہی اور ڈپٹی مئیر بادالونا نے شرکت کی۔
مہمانوں کی آمد پر چوہدری امتیاز لوراں، چوہدری متین لوراں، چوہدری مبین لوراں،چوہدری طیب علی،چوہدری بلال افضل اور شہباز احمد نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا
اوپن افطار کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر قمرفاروق اور کامران خان نے سرانجام دئیے
اوپن افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتب فکرسیاسی،مذہبی اور ثقافتی تمام نے بھر پور شرکت کی یہاں تک کہ ریسٹورنٹ کا وسیع ہال کم پڑگیا اور ڈبل شفٹ میان کھانا پیش کیا گیا،کمیونٹی ممبران کی جانب سے بارسلونا،بادالونا میں اوپن افطار ڈنر سب سے بڑا افطار ڈنر قرار دیا گیا ہے،جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،سب سے اہم یہ ہے کہ کسی بھی افطار ڈنر میں یہ پہلا افطار ڈنر ہے جس میں پاپولر پارٹی بادالونا کے ڈپٹی مئیر نے اپنے کونسلر اور سیکرٹری امیگریشن سوسانا کرکی کے ساتھ شرکت کی اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو رمضان مبارک ہو
اوپن افطار ڈنر کے میزبان اور قائد کمیونٹی چوہدری امتیاز لوراں نے اپنے خطاب میں سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ آپ لوگ میری دعوت پر تشریف لائے،انہوں نے کہا کہ جس طرح ریاست ماں کے جیسی ہے ویسے ہی قونصلیٹ ہمارے لئے ماں کے جیسی ہے اور آج اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنی کمیونٹی کی جانب سے استدعا کرتا ہوں کہ قونصلیٹ میں کام کے سلسلہ میں جو سیتا یعنی پیشگی وقت لینے کا طریقہ رکھا گیا ہے اسے ختم کرکے اوپن کردیا جائے جو شخص بھی جائے اس کا کام کیا جائے اس تجویز پر ہال میں موجود تمام کمیونٹی ممبران نے ہاٹھ اٹھا کر تائید کی
افطار ڈنر جو جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا تھا اس میں شریک کمیونٹی نے چوہدری مونس الہی سے اپنی محبت کا ثبوت ان کے ساتھ فوٹوز بنوا کر اور مختلف سیاسی امور پر گفتگو کرکے دیا،چوہدری مونس الہی کے حلقہ انتخاب کے لوگوں نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہمارے حلقہ سے چوہدری مونس الہی کامیاب ہونگے اس موقع پر اہل حلقہ نے چوہدری پرویز الہی کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا