تحریک کشمیر اسپین کے زیراہتمام انسانی حقوق کی پامالی پر فلسطینی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

بارسلونا(پ ر) تحریک کشمیر اسپین کے زیراہتمام قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ پر دو بڑی اہم قوموں فلسطین اور کشمیر سے اظہار یکجہتی افطار ڈنر،کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت فلسطینی اور کشمیری رہنماؤں نے شرکت کی

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت میاں عاصم نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم قدیر اے خان کی پیش کی

تقریب میں تحریک کشمیر اسپین کے صدر شفیق تبسم،ندائے کشمیر

ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار احمد سونی،کاتالونیاپارلیمنٹ میں پارٹ آف سوشلسٹ آف کاتالونیا (PSC) کے نائب مسٹر فیران پیدریت نے خصوصی شرکت کی

اس موقع پر فیران پیدریت نے اپنے خطاب میں فلسطین میں تشدد اور مصائب کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ قتل عام کو بند کرانے کے لیے اجتماعی ذمہ داری لیں اور جہاں بھی ممکن ہو امداد فراہم کریں،چاہے آپ کہیں بھی ہوں ،
اظہار یکجہتی کی اس تقریب میں فلسطین میں انصاف اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے کاتالونیا کی فلسطینی کمیونٹی بھی شامل ہوئی تقریب کا مقصد فلسطینی عوام کو درپیش موجودہ چیلنجوں اور بحرانوں کے اس دور میں ان کی حمایت کا مظاہرہ کرنا ہے جس کے لئے معاشرہ کی مختلف سماجی تنظیمات اور شعبوں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

فلسطین میں انسانی بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اجتماعی کارروائی اور وسائل کو متحرک کرنے کے مطالبے کی نمائندگی ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب عالمی سطح پر بیداری بڑھ رہی ہے، یہ تقریب سول سوسائٹی میں بیداری بڑھانے اور مثبت تبدیلی کی جانب کام کرنے کی صلاحیت کی ٹھوس یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے