فاطمیہ فاؤنڈیشن بارسلونا کےزیراہتمام عیدالفطر کااجتماع،سعودی عالم دین سیدمنیرالخباز نے نماز پڑھائی

بارسلونا/فاطمیہ فاؤنڈیشن امام بارگاہ کےزیراہتمام عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی،جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
فاطمیہ فاؤنڈیشن میں سعودی عرب سے تشریف لائے عالم دین سیدمنیرالخباز معلم حوضیہ علمیہ قم نے نماز عید پڑھائی اور مولانا سید ضیغم عباس نقوی نے خطبہ عید الفطر دیا

سید منیر الخباز نے اپنے خطاب میں فلسطین میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کی بھرپور مذمت کی اور اس پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک کی خاموشی اور بےحسی پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد رہنے کی استدعا کی

اسپین میں اہل تشیعہ کے سب سے بڑے مدرسہ اہلبیت میڈرڈ کے پرنسپل آغا ابولعمار سمیت دیگرمختلف ممالک عراق، ایران اور مراکش سے آئے ہوئے مومنین نے بھی نماز عید فاطمیہ فاؤنڈیشن بارسلونا میں ادا کی ،آخر میں مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحا د کے لئے دعائیں مانگی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے