گورنر سندھ کا فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو راشن و عیدی دینے کا اعلان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالفطر کے موقع پر گورنر ہاؤس میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو راشن اور عیدی دینے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ کل سے رائیڈرز گورنر ہاؤس آئیں ان کی مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ راشن حاصل کرنے کے خواہشمند رائیڈرز 99201201 پر رابطہ کرکے رجسٹریشن کرائیں۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان رائیڈرز کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔