ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا
اوسلو: ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا۔
میڈیا کے مطابق یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔اس اقدام سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور پاکستانی طلبا کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔