41 ممالک عید کا چاند دیکھنے کیلئے سعودیہ، 14 ترکیہ کی پیروی کرتے ہیں

لاہور (رپورٹ ،نوید طارق ) 41ممالک عید کا چاند دیکھنے کیلئے سعودیہ ، 14ترکیہ کی پیروی کرتے ہیں.

پاکستان ، بھارت ، ایران ، برطانیہ ، عمان سمیت 39ممالک میں رویت ہلال کا مقامی نظام موجودہیں،افغانستان ، لبنان ،جاپان ،اٹلی، رشیا سمیت 41ممالک اسلامی قمری مہینوں کے تعین یا عید کے چاند کے حوالے سے سعودی عرب کی پیروی کرتے ہیں ۔

پاکستان ، بنگلہ دیش، بھارت ، سری لنکا ، برطانیہ ، سمیت 38 ممالک میں چاند دیکھنے کا مقامی نظام مو جود ہے ۔14 ممالک ترکیہ کے مطابق قمری مہینے طے کرتے ہیں ۔ 

انڈونیشیا ، لیبیا ، ملائیشیا، نائیجیریا ، تھائی لینڈ میں سر کاری طور پرقمری مہینوں کا اعلان کیا جاتا۔ چین کے مسلمان ملائیشیا اورکولمبیاکے چلی کے مطابق قمری مہینوں کا تعین کرتے ہیں ۔

 نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر چاند دیکھا جاتا ہے یا پھر آسٹریلیا کی پیروی کی جاتی ہے ۔

دنیا کے 190کروڑ سے زائد مسلمانوں کے لیے اپنے مذہبی تہواروں خصوصاً عیدین کے لیے قمری مہینوں کا تعین انتہائی اہم ہے یہی وجہ ہے کہ 50سے زائد مسلم اکثریتی ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں پھیلے مسلمان اس حوالے سے مرکز اسلامی ، سعودی عرب ، ماضی میں مسلمانوں کے سیاسی مرکز ،ترکیہ یااپنے ریاستی اداروں کے ذریعے چاند کی رویت کے نظام سے جڑے ہوئے ہیں ۔

جنگ ڈویولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے عید الفطر کے مناسبت سے دنیا میں قمری مہینوں کے تعین کے حوالے سے رویت ہلال ، ہجری کیلنڈر ، اوقات نماز اور قبلہ رخ کے لیے قائم ،فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ اور اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے چیف کنسلٹنٹ سائنسدان ، انجینئر اور ماہر فلکیات خالد شوکت کے قائم کردہ ادارے مون سائٹنگ کمیٹی ورلڈ وائڈ اور دیگر متعلقہ ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر مبنی جو رپورٹ تیار کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے