او ٹی ٹی پر اسٹار کلچر کا نئے آنے والوں کیلئے خالی جگہ پر قبضے کا خوف ہے، پوجا بھٹ
نامور بھارتی پروڈیوسر اور اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز والے اب دوبارہ بڑے ناموں کو پروجیکٹس میں کاسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خطرہ ہے کہ اسٹار کلچر نئے آنے والوں کےلیے اس خلا پر قبضہ کرلے گا۔
واضح رہے کہ اپنے اداکاری کے کیریئر کو 21 سال قبل خیرباد کہنے والی اداکارہ ایک مرتبہ پر اسکرین پر جلوہ گر ہونے کےلیے تیار ہیں، اس مرتبہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے مداحوں کے سامنے آئیں گی۔
پوجا کہتی ہیں کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے ایک متنوع کینوس کھول دیا لیکن خوف ہے کہ اسٹار کلچر نئے آنے والوں کےلیے اس خلا پر قبضہ کرلے گا۔
انکا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی آمد کے ساتھ، مختلف عمر کے اداکاروں کے لیے زیادہ کردار ہیں۔
پوجا بھٹ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اداکاری چھوڑنے کے 21 سال بعد واپس آئی اور مجھے "بمبئی بیگم” میں رانی جیسا کردار ملا ہے جو میری عمر کے قریب ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جہاں بہت سارے مواقع ہیں وہیں فیصلہ سازوں کے سوچنے کے طریقوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
پوجا کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے فیصلہ سازوں کو اسی پرانے طریقے سے فلموں کےلیے لوگوں کو کاسٹ کرتے دیکھا ہے جیسا کہ لوگ کہانی پڑھنے سے پہلے ہی اداکار کا فیصلہ کرلیتے تھے۔