وائرل ویڈیو دیکھ کر شاہ رخ خان کے مداح تشویش میں کیوں مبتلا ہوگئے؟
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں میں اداکار کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
حال ہی میں اداکار نے فلم ساز آنند پنڈت کی بیٹی ایشوریہ اور داماد ساحل کی شادی میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فلم ساز آنند پنڈت کی بیٹی ایشوریہ کی شادی کی تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
11 اپریل کو ممبئی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بالی ووڈ سے وابستہ کئی نامور فنکاروں نے بھر پور شرکت کرکے اس تقریب کو یاد گار بنا دیا، جن میں ابھیشیک بچن، تاپسی پنو، عمران ہاشمی، سونو نگم، اور ملیکا شیراوت سمیت کئی نامور شخصیات شامل ہیں۔
تاہم اس تقریب سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کنگ خان تکلیف کے باعث لنگڑاتے ہوئے نظر آئے، جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظe اور ان کے مداحوں نے فوری طور پر نوٹ کرلیا۔
سیاہ سوٹ بوٹ میں ملبوس کنگ خان اس تقریب میں پُرکشش نظر آئے لیکن گہری نظر رکھنے والے صارفین نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اداکار تکلیف سے لنگڑاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس کے بعد اداکار کی خیریت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طویل بحث چھڑ گئی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا یا شاہ رخ خان کی جانب سے کوئی وضاحت یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے کہ اداکار کسی تکلیف میں مبتلا ہیں یا نہیں۔