ارباز خان نے سلمان سے متعلق دل کی بات کہہ دی
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سلمان خان کی ضرورت پڑی تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں ارباز خان، سہیل خان اور ان کے بیٹے ارحان خان نے اپنی فیملی اور سلمان خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ’بہت قریب‘ تھے، اگر ہمیں سلمان خان کی ضرورت پڑی تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ارباز نے اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر روز ایک دوسرے سے بات نہ کریں، لیکن مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
اداکار ارباز خان نے مزید کہا کہ ہم بھائی بہت قریب ہیں، جب ہم چھوٹے تھے، ساتھ رہتے تھے، پھر ہم نے کام شروع کیا اور گھر سے باہر گئے، سلمان نے شادی نہیں کی، لیکن میں نے اور سہیل نے شادی کی اور الگ بھی ہو گئے، پھر میں نے دوسری شادی کر لی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاندانوں میں اکثر اختلافات ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مایوسی بھی ہوتی ہے۔ لیکن میرے بھائی اس کے برعکس رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم انفرادی کام کر رہے ہوتے ہیں تو ہم ساتھ نہیں ہوتے، لیکن مشکل میں ایک ساتھ ہوتے ہیں۔
ارباز خان نے مزید کہا کہ "شاید سلمان اور میں اکثر نہیں ملتے ہوں اور نہ ہی اکثر بات چیت کرتے ہوں لیکن اگر ہمیں احساس ہوجائے کہ ہم میں کوئی جھگڑا ہے تو بات شروع کرنے کیلئے تینیوں میں سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہی ہچکچائے گا۔
بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا سے 19 سال پہلے شادی کی تھی، جس کے بعد جوڑے نے 2016 میں علیحدگی اختیار کی اور 2017 میں دونوں میں باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔ ارباز خان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے۔
بعد ازاں ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کی، جبکہ ان کے بھائی سہیل خان کی شادی سیما سچدیو سے ہوئی تھی، لیکن یہ جوڑا 2022 میں الگ ہوگیا، ان کا ایک بیٹا نروان ہے۔