سینیٹر اعجاز چوہدری کا اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

سینیٹر اعجاز چوہدری: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو جیل سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کرنا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے جس سے انہیں محروم رکھا جا رہا ہے، لہٰذا آئندہ سینیٹ اجلاس کےلیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی جوائنٹ سیشن کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے