آہستہ آہستہ اردو صحیح سے بولنا سیکھ جاؤں گی: شازیل شوکت
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ جب تک اردو صحیح سے بولنی نہیں آئے گی سیکھتی رہوں گی۔
شازیل شوکت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اردو میں بولنے میں تھوڑی دشواری ہوتی ہے اور مجھے اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ابھی فی الحال میں اردو بولنا سیکھ رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں محنت کر رہی ہوں تو آہستہ آہستہ سیکھ جاؤں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو اگر کوئی زبان صحیح سے بولنی نہیں آتی ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے مجھے اردو نہیں آتی ہے اسی طرح بہت سے ایسے لوگ ہیں جو انگریزی بولنا نہیں جانتے ہیں تو اُنہیں بھی شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔