سلمان خان کا گھر اندر سے ایک عام گھر جیسا نکلا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان کا گھر اندر سے ایک عام گھر جیسا نکلا۔ 

ممبئی میں سلمان خان کے گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بالی ووڈ کے سلطان سے انکے گھر پر ملاقات کی۔ 

انہوں نے اس ملاقات کے دوران سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔ 

اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو گھر کی سادگی نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کے گھر کو معمولی اور سادہ نوعیت کا قرار دیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کے چمکتے ہوئے ستارے کے کمرے میں ایک عام شیشے کی سینٹر ٹیبل اور سرمئی رنگ کے پرنٹ شدہ صوفے موجود ہیں۔ 

خیال رہے کہ سلمان خان بالی ووڈ کے بھاری معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں، جبکہ انکے بارے میں یہ بھی اطلاعات تھیں کہ انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس کے  سیزن 16 کے ایک ہفتے کا معاوضہ 12 کروڑ وصول کیا تھا۔

اتنی زیادہ کمائی کے باوجود سلمان خان نے اپنے گھر کو سادہ ہی رکھا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ "یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ جو شخص کسی بھی پوش علاقے میں پُرآسائش گھر خرید سکتا ہے، اسکا گھر بہت سادہ ہے۔”

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ "انکا گھر ان لوگوں کے لیے مثال ہے جو اپنا گھر خریدنے کےلیے پیسے کا بےدریغ استعمال کرتے ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے