انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو زیادتی کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیدی

ـــ فائل فوٹو

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر، اداکار بریڈ پٹ کو اپنے ساتھ کی زیادتی اور تشدد کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے دی۔ 

بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ پر لگائے جسمانی اور زبانی بدسلوکی کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجلینا جولی نے دعویٰ کیا کہ بریڈ پٹ 2016ء میں ہوائی جہاز میں ہونے والی لڑائی سے قبل بھی ان کے اور بچوں کے ساتھ زبانی و جسمانی بدسلوکی کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ میں ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگر انجلینا جولی اس طرح کی کوئی ویڈیوز لیک کرتی ہیں اور لوگوں کو یہ پتہ چلے گا کہ یہ دونوں گھر میں بند دروازوں کے پیچھے ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں تو ان دونوں کی ساکھ اور کیریئر تباہ ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے