ایک مغربی ملک کے سفیر نے کہا عمران کو چھوڑ دیں پی ٹی آئی ختم ہونیوالی ہے: شاندانہ گلزار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مغربی ملک کے سفیر نے انہیں بلا کر کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں کیونکہ تحریک انصاف ختم ہونے والی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتےہوئے شاندانہ گلزار نے پارٹی میں سینیئر رہنماؤں کو نظرانداز کیے جانے کا شکوہ بھی کیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو عمران خان کے لیے ایک ٹوئٹ نہیں کرتے، کبھی جلسے میں نہیں آئے، احتجاج نہیں کیا وہ بھی عہدوں پر آرہے ہیں۔