وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔
اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں آئی ٹی، قابل تجدید ذرائع، زراعت اور معدنیات نکالنے میں امریکی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔
اس موقع پر باہمی ترقی کے لیے یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ قریبی تعاون کا وعدہ کیا گیا۔