پرویز الہٰی کی پمز اسپتال سے جیل منتقلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی اپنے شوہر کی پمز اسپتال سے جیل منتقلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پرویز الہٰی کو اسپتال یا اڈیالہ جیل سے کسی بھی دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے حکم دیا کہ پمز حکام بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کےلیے افسر نامزد کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔