عدنان صدیقی کے خواتین سے متعلق بیان پر تنازع طول پکڑنے لگا

گزشتہ دنوں نجی وی کے مارننگ شو پر عدنان صدیقی کی جانب سے خواتین سے متعلق دیے گئے بیان پر تنازع تھمنے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے۔

عدنان صدیقی کو خواتین کا موازنہ مکھی سے کرنے پر پاکستان کے متعدد معروف شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں خواتین سمیت مردوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

جب سے عدنان صدیقی نے یہ بیان دیا ہے وہ وضاحت دینے پر مجبور جبکہ سوشل میڈیاصارفین اور معروف شخصیات اُنہیں غلطی تسلیم کرنے پر زور دیتی نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں اس تنازع کو مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے مزید ہوا دی گئی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران خاتون میزبان ڈرامہ نگار سے اس موضوع پر سوال کرتی ہیں جس کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کہتے ہیں کہ عدنان صدیقی سے یہ الفاظ غلطی سے نکل گئے ہوں گے، اُن کا مقصد کچھ اور ہوگا۔

خلیل الرحمٰن قمر انٹرویو کے دوران عدنان صدیقی کو کال ملاتے ہیں اور براہِ راست کال پر اُن کا مؤقف دریافت کرتے ہیں۔

اسی دوران عدنان صدیقی خلیل الرحمٰن قمر سے پاکستانی سپر ماڈل، عدنان ظفر المعروف کین ڈول کی شکایت لگا دیتے ہیں۔

عدنان صدیقی، خلیل الرحمٰن قمر کو بتاتے ہیں کہ کین ڈول نے ناصرف اُنہیں برا بھلا کہا بلکہ اُن کی گھر کی خواتین کو بھی تنازع میں گھسیٹ لیا ہے۔

اس پر خلیل الرحمٰن قمر کین ڈول کو ایک گالی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ لوگ ہیں ہی ایسے، ان کا آپ سے یا مجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کے اس جواب پر اب کین ڈول نے بھی اپنا بھرپور ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

کین ڈول کا کہنا ہے کہ اُن سے بین الاقوامی انڈسٹری والے سوال کرتے ہیں آپ پاکستانی لوگ شہرت حاصل کر لینے کے بعد ایک دوسرے کی ہی ٹانگیں کھینچنا شروع کر دیتے ہیں۔

کین ڈول کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی انڈسٹری میں پاکستانی ہونے کے سبب بڑی مشکل سے اپنا مقام بنانے اور اُس کو قائم رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو کوئی جانتا بھی نہیں ہے جبکہ وہ ایک انفلوئینسر ہیں جنہوں نے اپنی شخصیت سے فین فالوونگ اور لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے