اداکارہ ماہرہ خان کے نیٹ کی خوبصورت ساڑھی میں جلوے

اداکارہ ماہرہ خان—فائل فوٹو

لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں اور حُسن سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کی عید کے بعد ایک بار پھر عید کروادی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں نیٹ کی خوبصورت ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان اس ویڈیو میں خوب اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’تاخیر سے عید مبارک جانِ من۔‘

اداکارہ کی اس جھلک نے میٹھی عید کے تقریباً ایک ہفتے بعد دوبارہ سے مداحوں کی عید کروادی ہے۔

ماہرہ خان کے مداح و فالوورز اُن کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے