بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے: ودیا بالن

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے فلم انڈسٹری میں پائے جانے والی اقربا پروری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کردیا۔

ان دنوں ودیا بالن اپنی نئی فلم ’دو اور دو پیار‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اسی دوران انہوں نے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پر کھل کر بات کی۔

اسی مہم کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں موجود نیپوٹیزم (اقربا پروری) کے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا انہیں کبھی بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑا ہے؟

صحافی کے سوال پر ودیا بالن نے جواب دیا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو لیکن میں یہاں موجود ہوں، یہ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر سُپر اسٹا کڈ کامیاب ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقربا پروری سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے، میں خود بھی تنہا ہی اس فلم انڈسٹری میں آئی، میرا انڈسٹری میں کوئی سرپرست نہیں تھا لیکن مجھے میرے حصے کا کام ملا ہے ، جس سے میں مطمئن ہوں۔

واضح رہے کہ رومانٹک کامیڈی فلم ’دو اور دو پیار‘ میں ودیا بالن کے مقابل ’اسکیم 1992‘ ویب سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار پرتیک گاندھی نظر آئیں گے۔

شرشا گوہا ٹھاکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 19 اپریل 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے