سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی

کولاج فوٹو: فائل

فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لینے اور اسے بڑھانے کی تصدیق کردی۔ 

واضح رہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقعے گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 

واقعے کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان اور انکے والد سلیم خان سے گیلکسی اپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔ 

ملاقات کے بعد انہوں نے سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ 

بعدازاں ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی مزید بڑھادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے