سلمان سے ملنے شلپا شیٹی انکے گھر پہنچ گئیں

اداکارہ شلپا شیٹی فائرنگ کے واقعے پر اظہار ہمدردی کےلیے سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کے سلمان خان کی رہائشگاہ گیلکسی اپارٹمنٹ پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی اپنی والدہ کی ہمراہ بالی ووڈ کے سلطان کے گھر پہنچی ہیں۔ 

شپلا شیٹی سلمان خان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں، جبکہ دونوں پھر ملیں گے، گرو، شادی کرکے پھنس گیا یار، دس اور اوزار جیسی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے۔ 

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے جس کے بعد سے سلمان خان کے گھر پر ان سے اظہار ہمدردی کرنے کےلیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے